اگرچہ سری نگر کے پائین شہر میں جمعہ کو کرفیو یا پابندیاں نافذ نہیں رہیں،
لیکن باوجود اس کے تاریخی و مرکزی جامع مسجد میں مسلسل 19 ویں جمعہ کو بھی
نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اس تاریخی جامع مسجد کے باب الداخلے 9 جولائی
سے مقفل رکھے گئے ہیں۔اس تاریخی مسجد کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں نے بتایا کہ مسجد کے باہر جمعہ
کو سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی
گئی جنہوں نے مصلیوں کو مسجد کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔